وزیراعظم شہباز شریف کا جاپان کا دورہ، 20 سال بعد پاکستانی وزیراعظم کی یاترا

02:12 PM, 10 Aug, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے، جو 20 سال بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کی جاپان یاترا ہوگی۔ یہ دورہ جاپان کی دعوت پر ہو رہا ہے اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑے معاشی اور تجارتی معاہدوں کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جاپان پاکستان کے لیے سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے پیکج کا اعلان کرے گا۔ اس دورے کے دوران مختلف اہم معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔

جاپان کے سفیر اکاماتسو شُوئچی نے اس دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات میں ایک نیا آغاز ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف جاپانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور حکومتی سطح پر تعاون کے نئے امکانات پر بات کریں گے۔

اس سے پہلے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اگست میں جاپان کے دورے پر جا رہی ہیں، جہاں وہ سرمایہ کاری کے حوالے سے جاپانی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔

مزیدخبریں