کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی

11:21 PM, 10 Apr, 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 18ویں مقابلے میں Quetta Gladiators نے راولپنڈی ٹیم کو 61 رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ کی جانب سے رئیلی روسو نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل 42 اور حسن نواز 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جہانداد خان نے 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

راولپنڈی کی طرف سے بین سیئرز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مبصر خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعد مسعود نے 31 اور ڈیرل مچل نے 30 رنز بنائے مگر ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

کوئٹہ کی بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی جہاں جہانداد، عثمان طارق اور سعود شکیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاشف بھٹی اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں