مہنگائی پر کاری ضرب: پٹرول کی قیمتوں میں  کمی کی تیاری

06:58 PM, 10 Apr, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے اب تک کے سب سے بڑے فیصلے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 78 سے 100 روپے فی لٹر تک کی بڑی رعایت متوقع ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی مشاورت سے ہفتہ وار قیمتوں کا تعین آج کیا جائے گا، جس کا مقصد معاشی بوجھ تلے دبی عوام کو فوری سانس لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔عوام سے اربوں روپے لوٹنے والی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے گرد شکنجہ کستے ہوئے وفاقی حکومت نے ایف آئی اے (FIA) کو فوری اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کسی کو مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بھی اس حوالے سے عملی قدم اٹھاتے ہوئے تمام کمپنیوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔    اب ہر ٹرک کے گیٹ پاس پر سرکاری قیمت کا اندراج لازمی ہوگا۔    سرکاری قیمت سے زائد وصولی پر کمپنیوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں