انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف: کمنٹس میں ترمیم کی سہولت

05:55 PM, 10 Apr, 2026

کیلیفورنیا: انسٹاگرام نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد فوٹو شیئرنگ ایپ میں کمنٹس کا تجربہ پہلے سے زیادہ بہتر ہو جائے گا۔

میٹا کی ملکیت اس پلیٹ فارم پر اب صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ اگر کسی کمنٹ میں غلطی ہو جائے تو اسے حذف کرنے کے بجائے ایڈٹ کیا جا سکے گا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف 15 منٹ کے اندر دستیاب ہوگی، یعنی کمنٹ پوسٹ کرنے کے بعد صارفین محدود وقت میں اس میں تبدیلی کر سکیں گے۔

اس مقررہ وقت کے دوران کمنٹ کو بار بار ایڈٹ کرنے کی اجازت ہوگی اور اس پر کوئی اضافی پابندی نہیں ہوگی۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کمنٹ کے نیچے “Edit” کا آپشن ظاہر ہوگا، جس پر کلک کرکے صارف آسانی سے اپنی تحریر میں ترمیم کر سکے گا۔

اگر کسی کمنٹ میں تبدیلی کی جاتی ہے تو اس کے نیچے “Edited” کا نشان ظاہر ہوگا، تاہم دیگر صارفین اس کی مکمل ایڈیٹنگ ہسٹری نہیں دیکھ سکیں گے۔

مزید یہ کہ اگر کمنٹ میں متن اور تصویر دونوں شامل ہوں تو صرف متن میں ترمیم کی سہولت دستیاب ہوگی۔

انسٹاگرام کے مطابق یہ نیا فیچر ریلز پر کیے گئے کمنٹس میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
 
 

مزیدخبریں