پاکستان کی شاندار سفارتکاری اور معاشی استحکام: سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی

11:46 AM, 10 Apr, 2026

اسلام آباد / کراچی / تہران : پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر کی جانے والی کامیاب سفارتکاری کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایک طرف جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پُرامید ہیں، وہیں پاکستان میں معاشی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور اسٹاک مارکیٹ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
معاشی محاذ پر پاکستان نے آج ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 2,158 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 676 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کا یہ اعتماد حالیہ سیاسی اور معاشی استحکام کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں