اسلام آباد / نئی دہلی: پاکستان کی حالیہ غیر معمولی سفارتی کامیابیوں نے خطے کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے، جس کے بعد بھارت میں مایوسی اور سیاسی بحران کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عالمی میڈیا نے بھی اب اعتراف کرنا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان کا بین الاقوامی وقار تیزی سے بلند ہو رہا ہے۔
سنگاپور کے بااثر جریدے "دی اسٹریٹس ٹائمز" نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کے لیے جو جال بنا تھا، وہ خود اسی میں پھنس چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے غیر ملکی وفود اور صحافیوں کے لیے "ریڈ کارپٹ" استقبال اور ویزہ کی سہولیات نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے اثر کر دیا ہے۔بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو "مکمل ناکامی" قرار دے دیا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں شور شرابہ اور حکومت پر تنقید عروج پر ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اہم ترین کھلاڑی (Key Player) بن کر ابھرا ہے۔
ماہرین کے مطابق، پاکستان نے حالیہ ہفتوں میں ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کا حقیقی داعی ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی پیش رفت میں پاکستان کا کردار اور اب نائب وزیراعظم کا غیر ملکی میڈیا کو خوش آمدید کہنا، ایسی کامیابیاں ہیں جنہوں نے بھارتی صفوں میں "صفِ ماتم" بچھا دی ہے۔
پاکستانی سفارتکاری کا ڈنکا بج گیا: عالمی جریدے نے مودی سرکار کی ناکامی کا کچا چٹھا کھول دیا
11:22 AM, 10 Apr, 2026