"جنگ نہیں چاہتے مگر ہر نقصان کا حساب لیں گے"، ایرانی سپریم لیڈر

10:49 AM, 10 Apr, 2026

تہران/واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کی کوششیں ایک اہم موڑ پر داخل ہو گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو "معقول" قرار دے کر کامیاب معاہدے کی امید ظاہر کرنے کے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کا سخت اور واضح موقف سامنے رکھ دیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے خطاب میں امریکی صدر کی خوش فہمیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں کسی بھی صورت میں جنگ کا آغاز نہیں کرنا چاہتا، تاہم وہ اپنے قومی مفادات اور حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی بھی نہیں کرے گا۔ انہوں نے واشنگٹن کو خبردار کیا کہ ایران کو پہنچنے والے ہر معاشی اور سیاسی نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں