پاکستانی اسکواش کھلاڑی نور زمان نے مصر کے چیمپئن کو ہرا کر فتح حاصل کرلی

10:10 PM, 10 Apr, 2025

کراچی:پاکستان کے کھلاڑی نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کا فائنل مصر کے کریم التورکی کو 2-3 سے شکست دے کر جیت لیا۔ فائنل کے بعد نور زمان نے کہا، "کریم التورکی بھارت سے جیت کر آیا تھا، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ آخر تک لڑوں گا۔"

نور زمان نے اپنے عزم اور سخت محنت کا نتیجہ حاصل کیا اور آخری لمحے تک مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ فائنل جیتنے پر وہ جذباتی ہوگئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا، "یہ خوشی کی بات ہے کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں ہوئی، ایسے ایونٹس کا یہاں انعقاد خوش آئند ہے۔ نور زمان کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ ایک شاندار میچ تھا اور مصر کے کریم التورکی نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نور زمان کا ٹائٹل جیتنا پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔"

وزیراعظم نے بھی نور زمان کی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، "نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ پوری قوم ان کی کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرے گا۔"

مزیدخبریں