کراچی: پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشخبری! سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
4 اپریل 2025 کو پاکستان کے کل ذخائر 15 ارب 75 کروڑ 94 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے، جن میں سے 10 ارب 69 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس ہیں اور باقی 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ معیشت میں بہتری، بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو روپے کی قدر مزید مستحکم ہو سکتی ہے اور عوام کو بھی ریلیف ملنے کی امید ہے۔