کراچی کنگز میں تبدیلی: حسن علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان

07:54 PM, 10 Apr, 2025

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز نے 10ویں ایڈیشن کے لیے قومی فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان منتخب کر لیا ہے۔ فرنچائز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن علی اس سیزن میں کپتان ڈیوڈ وارنر کی معاونت کریں گے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے حسن علی کی قابلیت اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں وہ جذبہ موجود ہے جو کراچی کنگز کی شناخت ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حسن علی اور ڈیوڈ وارنر مل کر ٹیم کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

یہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں حسن علی نے کپتان کی نمائندگی کی۔

کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں