نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا احتجاج: ایجنڈے پر آنے تک کارروائی رکنے کا اعلان

07:45 PM, 10 Apr, 2025

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے نہروں کے متعلق قرارداد اسمبلی کے ایجنڈے پر آنے تک احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں حکمت عملی طے کی ہے، جس کے تحت نہروں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں خاموش احتجاج کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے  وہ اس وقت تک حکومت سے تعاون نہیں کریں گے جب تک  قرارداد ایجنڈے پر نہیں آتی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اجلاس میں محدود تعداد میں شریک ہوں گے اور ایوان میں کورم کی نشاندہی پر اسمبلی کے باہر چلے جائیں گے۔

پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ حکومت کو نہروں کے معاملے کو فوری طور پر ایجنڈے میں شامل کرنا چاہیے، اور ان کے احتجاج کا مقصد اس معاملے پر حکومت کو دباؤ میں لانا ہے۔

مزیدخبریں