سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کی ملاقات مؤخر

12:03 PM, 10 Apr, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی ملاقات مؤخر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی مصروفیات کے باعث یہ ملاقات اب نہیں ہو سکی ہے۔

ملاقات کا نیا وقت پیر کو صبح ساڑھے نو بجے طے کر لیا گیا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار، میاں محمد رؤف عطاء نے آئی ایم ایف کی طرف سے ملاقات کی درخواست قبول کی تھی، جس میں آئی ایم ایف مشن عدالتی استعداد اور دیگر اہم مسائل پر گفتگو کرنا چاہتا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں