غزہ : اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے بدستور جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 50,810 ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 688 تک پہنچ چکی ہے۔
اسی دوران اسرائیلی فضائیہ کا ایک طیارہ لبنان کی حدود میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، تاہم اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، حوثی فوج نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرایا ہے، جو کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 18 واں ڈرون ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ دس دنوں میں ڈرونز کے مار گرائے جانے کا تیسرا کیس ہے۔