سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

10:56 AM, 10 Apr, 2025

کراچی :  امریکہ کی جانب سے درآمدی ٹیرف عارضی طور پر معطل کرنے کے فیصلے نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا، جس کا مثبت اثر پاکستان سمیت کئی ملکوں کی سٹاک مارکیٹس پر پڑا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 3300 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1,17,484 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1379 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,14,153 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹس میں بھی خوشگوار ردعمل دیکھنے کو ملا۔ امریکہ کی ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 10 فیصد اور نیسڈک میں 12 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ جاپان کی نکئی انڈیکس 8 فیصد اوپر گئی جبکہ ہانگ کانگ اور چین کی مارکیٹس میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ تاہم یورپ کی  سٹاک مارکیٹس تاحال دباؤ کا شکار ہیں اور وہاں مندی کا رجحان جاری ہے۔۔

مزیدخبریں