ٹرمپ کا چین پر سخت وار، پاکستان سمیت کئی ملکوں پر ٹیرف 90 دن کیلئے معطل کردیا

09:53 AM, 10 Apr, 2025

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر بھاری درآمدی ٹیکس یعنی ٹیرف لگا دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ چین سے آنے والی چیزوں پر اب 125 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو اب سمجھ آ جانا چاہیے کہ امریکہ کے ساتھ دھوکہ دہی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری طرف، پاکستان سمیت وہ ممالک جنہوں نے امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف نہیں لگایا، ان کو وقتی رعایت دے دی گئی ہے۔ ان ملکوں پر اگلے 90 دن کے لیے صرف 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ اب تک 75 سے زیادہ ممالک امریکہ سے تجارتی مذاکرات پر تیار ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات امریکی صنعت کو بچانے اور غیر منصفانہ تجارت روکنے کے لیے ضروری ہیں۔

مزیدخبریں