کراچی میں ڈمپرز جلانے کے واقعات، گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا

09:42 AM, 10 Apr, 2025

کراچی: شہر میں ڈمپرز جلانے اور سڑکیں بند کرنے کے واقعات پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے تمام حادثات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

گورنر نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا غصہ سمجھ میں آتا ہے کیونکہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

کامران ٹیسوری نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر میں امن قائم رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں