میرپورخاص میں خاتون پولیس اہلکار کی پراسرار موت، شوہر کی حراست میں گرفتاری

12:27 AM, 10 Apr, 2025

میرپورخاص :میرپورخاص کی سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز میں ایک خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، مہوش جروار نامی اہلکار کی لاش پولیس کی وردی میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، جس سے خودکشی کا گمان ہوتا ہے، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

خاتون اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاکہ موت کی حقیقی وجہ کا پتا چل سکے۔ ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا گیا ہے، جو ایک مقامی ہوٹل کا مالک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جائے گی اور مقدمہ درج کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا.

مزیدخبریں