آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم

07:47 PM, 9 Sep, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام، ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آزاد کشمیر میں عوامی فلاح اور ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

 سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

 ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں