سندھ کے سکولوں کے اوقات کار ایک گھنٹہ کم، نیا شیڈول فوری نافذ

04:15 PM, 9 Sep, 2026

کراچی:محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر کے سکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کردی۔ اس حوالے سے محکمہ کی جانب سے نیا سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سکولوں میں ہفتے کے پانچ روز تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، جبکہ اوقات کار میں کمی آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔

 سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سابقہ احکامات اور سرکلر کی دیگر تمام شرائط و ہدایات بدستور نافذ العمل رہیں گی۔

 محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ فیلڈ افسران کو نئے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں