پاکستان کو ترسیلاتِ زر کی مد میں بڑی رقم موصول، دو ماہ میں 7.3 ارب ڈالر آگئے

03:16 PM, 9 Sep, 2026

کراچی : پاکستان کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر کی وصولی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2026ء میں پاکستانی ورکرز نے 3.7 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

 سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق اگست میں ترسیلاتِ زر سالانہ بنیاد پر 16.5 فیصد بڑھیں، جبکہ جولائی کے مقابلے میں ماہانہ بنیاد پر بھی 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔

 اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2026ء کے دوران ترسیلاتِ زر مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.7 فیصد زیادہ ہیں۔

 ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے رقوم کی بڑھتی ہوئی آمد سے زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں کی پوزیشن کو بھی سہارا ملتا ہے۔

مزیدخبریں