بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، خاران اور واشک میں 11 دہشتگرد مارے گئے

11:54 AM, 9 Sep, 2026

راولپنڈی: بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں 11 دہشتگرد انجام کو پہنچے۔

 سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں