نیپال میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج، بھارت کے مداخلتی عزائم پر سوالات

04:48 PM, 9 Sep, 2025

کٹھمنڈو : نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوانوں کی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے، جس کے پیچھے بھارت کے خفیہ مداخلتی عزائم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت نیپال اور خطے کے دیگر ممالک میں مداخلت کر کے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے نیپال میں احتجاج کو وسیع پیمانے پر کوریج دی ہے، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں میں اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

نیپالی حکومت نے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے نیپال کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے۔ 2019 میں بھارت کی جانب سے جاری کردہ متنازعہ نقشے میں نیپال کے بعض علاقوں کو بھارتی زمین ظاہر کیا گیا تھا، جو علاقائی تنازعوں کو جنم دیتا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ مداخلت خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے اور پڑوسی ممالک کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

مزیدخبریں