اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صنفی مساوات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، روزگار اور ترقی کے ہر میدان میں خواتین کو برابری کی سطح پر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنفی امتیاز کسی بھی معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور اس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اسلام نے بھی خواتین کو ایک باعزت اور مضبوط مقام دیا ہے، اور ہماری حکومت اس رہنمائی کی روشنی میں تمام شعبوں میں خواتین کو آگے لانے کے لیے پُرعزم ہے۔