سندھ میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا، گڈو سے سکھر بیراج تک پانی کا بہاؤ تیز

03:44 PM, 9 Sep, 2025

سندھ: سندھ میں دریائے سندھ کے پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے اور گڈو سے سکھر بیراج تک سیلابی ریلے پہنچ چکے ہیں۔ سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ میں دس ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔

میانوالی کے آس پاس کے علاقے بھی پانی کی بلند سطح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ راجن پور کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کے پیش نظر فوری الرٹ جاری کیا ہے۔

سیلاب کی صورتحال کے باعث ایک بستی کے متاثرین نے کشتیوں کو اپنا عارضی گھر بنا لیا ہے۔ ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں