نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور قازقستان کے وزیر خارجہ مرات نرتلیو کی ملاقات

02:09 PM, 9 Sep, 2025

اسلام آباد  : اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ مرات نرتلیو سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی۔

دونوں ممالک نے باہمی روابط کو گہرا کرنے کا عزم دہرایا اور خاص طور پر نومبر میں قازقستان کے صدر کے متوقع دورے سے قبل قریبی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے میں رابطوں کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات پر زور دیا گیا۔

قازقستان کے وزیر خارجہ مرات نرتلیو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد آئے، جہاں ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں