امریکہ کا فلسطینی وفد کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزہ دینے سے انکار

12:36 PM, 9 Sep, 2025

نیویارک: امریکہ نے فلسطینی صدر اور ان کے وفد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے روک دیا ہے۔ اس وجہ سے فلسطینی وفد نیویارک جا کر اجلاس میں حصہ نہیں لے سکے گا، جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔

خبروں کے مطابق، امریکہ کے اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر مطالبہ بڑھ رہا ہے کہ اقوام متحدہ کا یہ اجلاس نیویارک کے بجائے جنیوا میں منعقد کیا جائے، جہاں امریکہ کا اثر کم ہے اور فلسطینی وفد کو شرکت کا موقع مل سکے۔

یہ پہلا موقع ہے جب پورے فلسطینی وفد کو امریکہ آنے سے روک دیا گیا ہے۔ ماضی میں 1988 میں بھی امریکہ نے فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو نیویارک آنے سے روکا تھا، لیکن اس بار فلسطینی وفد کو مکمل طور پر روکا گیا ہے، جس کا مقصد انہیں اہم اجلاس سے دور رکھنا سمجھا جا رہا ہے۔

اسی دوران، سعودی عرب اور فرانس کی قیادت میں 22 ستمبر کو نیویارک میں ایک خصوصی کانفرنس ہونے والی ہے جس میں فلسطینی صدر کی شرکت متوقع تھی۔ اس کانفرنس میں کئی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کر سکتے ہیں۔

ڈنمارک کے ایک رکن یورپی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کو جنیوا میں کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ فلسطینیوں کے حق کو بہتر انداز میں تسلیم کیا جا سکے اور امریکہ کو پیغام دیا جا سکے۔

مزیدخبریں