اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ سے نکلنے کا حکم

01:55 PM, 9 Sep, 2025

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں رہنے والے شہریوں کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ فوراً وہاں سے نکل جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی تمام بلند و بالا عمارتوں کو گرا دے گی اور وہ بڑے زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی فضائی حملے بھی مزید تیز کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے سپین کی نائب وزیراعظم یولاندا ڈائز اور دیگر چند اعلیٰ حکام پر اسرائیل میں داخلے کی پابندی لگا دی ہے، کیونکہ انہوں نے غزہ جنگ پر اسرائیل کی سختی پر تنقید کی تھی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل ان حکام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا۔

مزیدخبریں