یروشلم: حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک بڑی سفارتی اور اخلاقی کامیابی ہے، جو صدر ٹرمپ کی کوششوں اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کے کردار کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے اس غزہ امن معاہدے کے تحت حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے گا، جب کہ اسرائیل اپنی فوج کو طے شدہ لائن تک واپس بلائے گا ۔