اسرائیل اور حماس کے امن معاہدے پر تل ابیب اور غزہ میں خوشی کی لہر

12:22 PM, 9 Oct, 2025

غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کے بعد تل ابیب اور غزہ میں خوشی کا سماں رہا۔

تل ابیب کے ہوسٹیجز سکوائر میں لوگ خوشی سے نعرے لگا رہے تھے، جبکہ یرغمالیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کی امید میں خوش نظر آئے۔

دوسری طرف غزہ میں بھی فلسطینیوں نے امن معاہدے کی خوشخبری پر جشن منایا۔ وائل رضوان نے کہا کہ جنگ رکنے کی خوشی الفاظ سے بیان نہیں کی جا سکتی، اور ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے امن کے لیے کوشش کی۔

عبد المجید ربّو نے کہا کہ خونریزی ختم ہونے پر پوری دنیا خوش ہے، اور ہم ان تمام لوگوں کو محبت بھرا پیغام بھیجتے ہیں جنہوں نے اس وقت ہمارا ساتھ دیا۔

مزیدخبریں