پارانا: برازیل کی ریاست پارانا میں طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طوفان کی شدت نے گھروں کی چھتیں اُڑائیں، بجلی کے کھمبے گرادیے اور کئی عمارتوں سمیت پٹرول پمپس کو بھی نقصان پہنچا۔
طوفانی بگولوں نے علاقے میں شدید نقصان پہنچایا اور مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتالوں منتقل کیا جا رہا ہے، اور ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے تاکہ مزید نقصان کو روکا جا سکے اور متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔