پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کا عزم

11:20 AM, 9 Nov, 2025

باکو: پاکستان اور ترکیہ نے اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ بات باکو میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات کے دوران کہی گئی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان نے اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مختلف شعبوں میں وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کر کے ایک جامع شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس شراکت داری میں سیاسی، دفاعی، تجارتی اور ثقافتی روابط شامل ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ترکیہ کا ایک وزارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں