سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ٹرائنگولر سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

11:36 AM, 9 Nov, 2025

اسلام آباد : سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اپنے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکی ہے، جہاں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی، اور کرکٹ کے شائقین کو ان مقابلوں کا شدت سے انتظار ہے۔ سری لنکا کی ٹیم اب مکمل طور پر پاکستان کی سرزمین پر آچکی ہے، اور دونوں ٹیموں کے درمیان بھرپور کرکٹ کا آغاز ہونے والا ہے۔
 
 

مزیدخبریں