پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں جگہ بنالی

01:23 PM, 9 Nov, 2025

ہانگ کانگ : پاکستان نے ایک انتہائی سنسنی خیز سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو صرف ایک رن سے شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا لیکن وہ صرف 120 رنز ہی بنا سکی اور 5 وکٹوں کے نقصان پر آؤٹ ہو گئی۔ کرس گرین نے 46 رنز اور کپتان ایلکس روز نے 36 رنز بنائے، لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اب پاکستان فائنل میں اپنے حریف کا سامنا کرے گا، جہاں وہ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کے لیے لڑے گا۔

مزیدخبریں