اقبال کا فکری ورثہ ہمیشہ رہنمائی کا باعث رہے گا ، صدر آصف علی زرداری

10:55 AM, 9 Nov, 2025

اسلام آ باد: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا فکری ورثہ ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشنی کی کرن بن کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا، اور ان کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

صدر زرداری نے اقبالؒ کے 1930 کے خطبۂ الٰہ آباد کو خاص طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطاب مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد تھا اور اقبالؒ نے ہمیشہ امت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا۔ ان کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرنے کے عزم کو دوبارہ تازہ کرتے ہیں اور پاکستان کو خوشحال، پُرامن اور متحد بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ کا وژن آج بھی ہماری ترقی اور کامیابی کی سمت متعین کرتا ہے۔

مزیدخبریں