سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

05:47 PM, 9 May, 2026

کراچی: سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے کم ہونے کے بعد 9 لاکھ 34 ہزار 662 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2315 روپے کم ہو گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا سستا ہوا ہے اور فی اونس قیمت 4 ڈالر کی کمی کے بعد 4713 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں