لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ: اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق کیسز خصوصی عدالتوں میں سنے جائیں گے

11:49 AM, 9 May, 2026

لاہور: لاہورہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق مقدمات کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایسے تمام کیسز عام سول عدالتوں کے بجائے اوورسیز قوانین کے تحت قائم خصوصی عدالتیں سنیں گی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد تنازعات کے لیے قائم قانونی نظام کے تحت ہی مقدمات کی سماعت ہوگی، تاکہ ان کیسز کو تیز رفتاری سے نمٹایا جا سکے۔

فیصلے کے مطابق اسپیشل کورٹس کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز سننے پر اٹھایا گیا اعتراض کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد تنازعات کے حل میں بہتری اور عدالتی نظام میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں