راولپنڈی: پاک افواج کی جانب سے افغان سرحدی علاقے میں کی گئی مبینہ انسدادِ دہشتگردی کارروائی سے متعلق دستاویزی سیریز “جرأت کے نشان” کی نئی قسط کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق Pakistan Armed Forces کی یہ قسط 25 تا 27 اپریل 2025 کے دوران ہونے والی کارروائی کی تفصیلات پر مبنی ہے، جس میں سرحد پار سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ایک بڑے گروہ کو نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانا تھا۔
ٹیزر میں اس کارروائی کو پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور مربوط حکمت عملی کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیریز “جرأت کے نشان” کا مقصد عوام کو سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں اور زمینی حقائق سے آگاہ کرنا ہے۔