جاتی امرا میں سیاسی مشاورت، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم ملاقات

10:50 AM, 9 May, 2026

لاہور: وزیراعظم  شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری انتخابی مہم اور آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی تنظیم سازی اور انتخابی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فیصلے سے متعلق بھی پارٹی قائد کو اعتماد میں لیا اور مجموعی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور آئندہ بھی سیاسی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں