پنجاب: ریسکیو 1122 کا بڑا اقدام، 48 گھنٹوں میں 50,000 افراد کو ہنگامی تربیت

11:08 PM, 9 May, 2025

لاہور:پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے سول ڈیفنس کی تربیت کا سلسلہ تیز کر دیاہے۔سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق دو دن میں 50 ہزار سے زائد افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔
تربیت میں زندگی بچانے کی تکنیک، ابتدائی طبی امداد، اور ہنگامی انخلاء شامل ہے۔ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ "ہم حقیقت سے قریب مشقوں کے ذریعے عوام کو خود اعتماد اور تحفظ کا احساس دینا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں