اسلام آباد:پاکستانی ہیکرز نے بھارتی سائبر دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ رضاکار ہیکرز نے "آپریشن سالار" کے نام سے ایک زبردست سائبر مہم کا آغاز کر کے دشمن کو واضح پیغام دے دیا: "اگر تم حملہ کرو گے، تو جواب خاموشی نہیں ہو گا!۔ذرائع کے مطابق، پہلے ہی مرحلے میں بھارت کی چار اہم ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر پاکستانی پرچم لگا دیا گیا اور حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔
ہیکرز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کی اشتعال انگیزی، پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور کشمیریوں پر ظلم کے خلاف ردعمل ہے۔
سوشل میڈیا پر #OperationSalar ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے، جہاں پاکستانی صارفین ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سائبر مہم اب بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی اداروں تک پھیلائی جائے۔ پاکستانی ہیکرز نے دو ٹوک اعلان کیا کہ "ہم پرامن قوم ہیں، مگر خاموش تماشائی نہیں!" ۔
بھارتی سائبر دہشتگردی کا بھرپور جواب، پاکستانی ہیکرز کا "آپریشن سالار" شروع
06:23 PM, 9 May, 2025