لندن: برطانوی حکومت نیٹ مائیگریشن کم کرنے کے لیے پاکستان، نائجیریا اور سری لنکا کے طلبہ پر ویزہ پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے پیش ہونے والے امیگریشن پلان کا حصہ ہو گا۔
حکام کے مطابق ان ممالک کے طلبہ میں برطانیہ پہنچنے کے بعد سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا رجحان زیادہ دیکھا گیا ہے، جس پر حکومت تشویش کا شکار ہے۔