اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ 7 مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، جس پر پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا اور سوشل میڈیا بیانات کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا۔ پاکستان نے بھارت کے ڈرون حملوں اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوشش کو بھی مسترد کر دیا۔
پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کو اس معاملے پر جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔