بھارت یہ سوچے بھی نہ کہ اگر وہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان خاموش رہے گا، امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ

02:55 PM, 9 May, 2025

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یہ سوچے بھی نہ کہ اگر وہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان خاموش رہے گا۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت کے جارحیت کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ دنیا کو یہ نہیں چاہیئے کہ ایسی مثال قائم کی جائے جہاں بغیر ثبوت کے کسی خودمختار ملک پر حملہ کیا جائے۔ انہوں نے بھارت کی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھا ہے۔

پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اور اگر بھارت نے اپنی جارحیت جاری رکھی تو پاکستان جوابی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔

شیخ صاحب نے بھارت کی "ہندوتوا" پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت کا رویہ خطے میں تسلط قائم کرنے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

مزیدخبریں