نئی دہلی: بھارتی حکومت نے 8000 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، جن پر پاکستان مخالف مواد اور جنگ میں بھارتی ناکامی کے بارے میں مواد شیئر کیا گیا تھا۔ تاہم، ایکس (پہلے ٹوئٹر) انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان اکاؤنٹس کی بندش کے احکامات میں قانونی وضاحت یا جواز فراہم نہیں کیا گیا۔ بھارت نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایکس انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی اکاؤنٹس کی بندش کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں دکھائی دیتی اور یہ آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ اس معاملے پر قانونی اقدامات کر رہی ہے اور صارفین کو عدالت سے رجوع کرنے کی مشورہ دے رہی ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا مقصد بھارتی حکومت اور فوج کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا تھا، اور ان کی بندش سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت اپنی پالیسیوں کی حقیقت سامنے آنے سے بہت پریشان ہے۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے بھارت کی "جمہوری" حیثیت پر سوالات اٹھتے ہیں اور اس کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔