بھارت کے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

11:12 AM, 9 May, 2025

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارتی میڈیا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جسے پاکستان نے محض پراپیگنڈا مہم قرار دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے الزامات لگانے کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، اور ان الزامات کے بغیر تحقیقات کیے جانے کو پاکستان کے خلاف جارحیت کا جواز بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرتے ہیں اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزیدخبریں