ایرانی وزیرخارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ ،خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

11:00 AM, 9 May, 2025

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر قابو پانے کے لیے ایران نے اہم سفارتی کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور امن قائم رکھنے پر بات چیت کی۔

عباس عراقچی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔

اس کے علاوہ، ایرانی وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ بھی کیا جہاں وہ بھارتی صدر، قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ سے ملے۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے لیے جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام نہایت اہم ہے۔

مزیدخبریں