ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا بھرپور جواب ، چیک پوسٹیں اور ہیڈکوارٹر تباہ

10:27 AM, 9 May, 2025

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر اور پانڈو سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی چیک پوسٹیں اور ہیڈکوارٹرکو  تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ جھنڈا زیارت پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ان کارروائیوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آئے دن کی اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج پوری تیاری کے ساتھ بھرپور ردعمل دے رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی طرف سے ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں