وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کردیا

12:43 PM, 9 Mar, 2026

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں حصہ لینے والی قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

پاکستان نے مصر میں کوالیفائر میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیئم اور نیدرلینڈ میں شروع ہوگا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزیدخبریں