پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری

12:30 PM, 9 Mar, 2026

راولپنڈی : پاک فوج نے شوال اور جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ کارروائی کے نتیجے میں دشمن بھاگنے پر مجبور ہوا اور ایک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔

اسی دوران پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپو کو بھی مکمل طور پر ختم کیا گیا۔پاک افغان سرحد کے ساتھ دشمن کے ٹھکانوں پر یہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں