ایکس میں کریئٹرز کے لیے نئے کمائی کے طریقے متعارف

03:40 PM, 9 Mar, 2026

کیلیفورنیا: ایلون مسک کے زیر انتظام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے کریئٹرز کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں تاکہ وہ اپنی پوسٹس سے براہِ راست آمدنی حاصل کر سکیں۔

ان میں سب سے اہم فیچر exclusive تھریڈز ہے، جو سبسکرپشن پے وال کے طور پر کام کرے گی اور صرف سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگی۔ ساتھ ہی نیا ڈیش بورڈ اور شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

کمپنی کا مقصد یہ ہے کہ کریئٹرز زیادہ لوگوں تک پہنچیں اور اضافی آمدنی حاصل کر سکیں۔ یاد رہے کہ ایکس نے 2023 میں عالمی سطح پر کریئٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام بھی شروع کیا تھا۔

مزیدخبریں